پنجاب اسمبلی میں تک ٹاک لائیو پر پابندی کی قراداد جمع کرا دی گئی
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیوپر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی جس میں وفاقی حکومت سے پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو چیٹ پر فی الفور پابندی لگانے کا مطالبہ کیاگیاہے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP 161سے اپوزیشن رکن اسمبلی فرخ جاوید مون کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں موقف اپنایاگیاکہ پاکستان میں آج کل ٹک ٹاک مافیا لائیو چیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے، جو نوجوان نسل، خاص طور پر بچوں کو بے حیائی کی طرف راغب کر رہا ہے۔
مزید یہ کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو غیر اخلاقی حرکات پر اکساتے ہیں، جو اسلامی معاشرتی اقدار کے سراسر منافی ہے، نوجوان نسل سستی شہرت اور پیسہ کمانے کی خاطر ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کی جانب تیزی سے راغب ہو رہی ہے، جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔

0 Comments