غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینا جرم ہے،پناہ دینے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی

 غیر قانونی غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن


وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس 

ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کے

احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین

کی زیر نگرانی غیر قانونی غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں 

کےخلاف سخت کریک ڈاؤن

ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی کی سربراہی

 میں، ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال سب انسپکٹر ضمیر حسین نے ہمراہ

 ٹیم کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی غیر ملکیوں کو پناہ دینے والے

 افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کر لئے،غیر قانونی

طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ کیمپ میں منتقل کر دیا گی

ا جبکہ پناہ دینے والوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔

*نوٹ*

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینا جرم ہے،

پناہ دینے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٖعوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی شہری

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے اسے نہ تو مکان،دوکان کرایہ پر

 دے گا اور نہ ہی کاروبار میں شراکت کرے گا،خلاف ورزی 

کرنے پرسخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Post a Comment

0 Comments