چوآ سیدن شاہ میں شفا فاؤنڈیشن حرکت میں برکت ہے

 چوآ سیدن شاہ: شفا فاؤنڈیشن کی متاثرین بارش امداد میں نمایاں خدمات


چکوال (ملک ارسلان ضیاء سے) چوآ سیدن شاہ میں شفا فاؤنڈیشن نے "حرکت میں برکت ہے" کے تحت بارشوں سے متاثرہ 


گھرانوں کی مدد کی۔ متاثرہ خاندانوں کو گھریلو استعمال کی اشیاء فراہم کی گئیں جبکہ مستحقین کے لیے باتھ روم تعمیر کرنے کا بھی 


اعلان کیا گیا۔

اس کے ساتھ خستہ حال گلیوں کی مرمت اور نالے کے حفاظتی پشتوں کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیونٹی نمائندوں نے 


کہا کہ نالے کی مکمل تعمیر حکومتی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، لہٰذا اربابِ اختیار سے فوری تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ اس عمل کی 


نگرانی کونسلر ملک محمد اشتیاق ،ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن ملک ،چوہدری شہزاد گجر نمبر دار ،راجہ جاوید اختر نمبر دار اور اہلِ محلہ کی کمیٹی کر 


رہی ہے، جبکہ عوام نے شفا فاؤنڈیشن اور خیر خواہوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments