مرکزی انجمن تاجران چوآ سیدن شاہ کی تنظیمی باڈی کی قانونی مدت ختم ۔
بازار کے کسی بھی شعبہ کے صدر کو بلاۓ بغیر خود ساختہ فیصلہ بازار کے تاجروں نے مسترد کردیا اور بانی تنظیم ملک فیاض الحسن اعوان کے اعلان کے مطابق آئندہ وہی بازار کا صدر ہوگا جس کو تاجر الیکشن کے بعد سامنے لائیں گے ۔
تنظیم کے اصول کے مطابق اس ایگزیکٹو باڈی کی مدت 2 سال تھی جس کو 3 سال تک غیر قانونی طور پر قائم رکھا گیا جس پر بانی تنظیم کو اعتراض تھا ۔
مورخہ 9 اکتوبر کو بانی تنظیم ملک فیاض الحسن نے مرکزی انجمن تاجران کے رجسٹرڈ پیج سے اعلان کیا ہے کہ 2 ماہ کے اندر الیکشن کروا کر نئی باڈی تشکیل دی جاۓ گی تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے نوٹ فرماء لیں ۔


0 Comments