صحافیوں کے خلاف مقدمات کی درخواستیں، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا پنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
لاہورپریس کلب میں کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں لاہور کے 6 سینئر کرائم رپورٹرز کے خلاف تھانہ ڈیفنس (سی بلاک) میں پیکا ایکٹ کے تحت دی گئی درخواستوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ لاہورپریس کلب میں صحافی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گااور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔
لاہور پریس کلب کی پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدرعلی ساہی ، جنرل سیکرٹری مجاہد شیخ ، سینئر نائب صدر حماداسلم،فنانس سیکرٹری عمریعقوب ،جوائنٹ سیکرٹری سرفراز خان، اراکین گورننگ باڈی علی چوہدری، فرازنظام اور مرزا رمضان بیگ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
0 Comments