حکومت پنجاب سکول ایجوکییشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بھی سکول کی ٹائمنگ کی بے توقیری
چکوال - چوآسیدن شاہ (بیورو رپورٹ)متعدد سکولوں نے حکومت
کے جاری شدہ سکول ٹائمنگ کے نوٹیفکیشن کی دھجیاں بکھر
دی کئ سکولوں میں ہر سکول کی اپنی الگ ہی ٹائمنگ ھے
والدین بچے اور بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور
ذلیل خوار ہو گۓ جبکہ ڈی جی ای پی اے نے مورخہ یکم نومبر
کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، تین نومبر سے تمام سرکاری
اور نجی تعلیمی اداروں میں سکول کا اوقاتِ آغاز صبح 8:45 بجے
مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل حکومت پنجاب سکول
ایجوکییشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بھی سکول
کی ٹائمنگ 8:45 مقرر کی گئی تھی مگر متعدد سکولوں نے اس
سرکاری حکم نامے کو ہوا میں اڑ دیا تھا کسی سکول کا ٹائم 8:00
AM اور کسی کا 8:15 AM ھے کسی سکول میں چھٹی 2:00
PM اور کسی میں چھٹی2:15 PM پر ہوتی ھے متعلقہ حکام نوٹس لیں


.jpeg)
.jpeg)

0 Comments