اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد وزیر اور ان کے استاد ریٹائرڈ انسپکٹر ملک حنیف کے درمیان ایک یادگار اور خوشگوار ملاقات
چکوال(ملک ارسلان ضیاء سے) تھانہ چوآ سیدن شاہ میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد وزیر اور ان کے استاد ریٹائرڈ انسپکٹر ملک حنیف کے درمیان ایک یادگار اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے تحصیل رپورٹر ملک ارسلان ضیاء بھی موجود تھے۔
اے ایس آئی محمد وزیر اپنے استاد ملک حنیف کے قابل فخر شاگرد رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران ملک حنیف نے اپنے شاگرد کی کامیابی اور تھانہ چوآ سیدن شاہ میں تعیناتی پر نہ صرف دلی خوشی کا اظہار کیا بلکہ خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے شاگرد کو خصوصی دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ *"محنت، لگن اور ایمانداری سے اپنے کام کو آگے بڑھاؤ، یہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔"*
اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد وزیر بھی اپنے استاد ملک حنیف سے مل کر بہت خوش ہوئے اور اونکے آنے پر دل سے شکریہ کیا کے آپ نے آکر مجھے ہمت اور حونصلہ دیا آپکی محنتوں کی وجہ سے ہی آج میں اس مقام پر ہوں۔۔
اسی موقع پر تحصیل رپورٹر ملک ارسلان ضیاء نے بھی اے ایس آئی وزیر سے ملاقات کی اور انہیں تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ محمد وزیر جیسے محنتی اور فرض شناس افسران سے علاقے میں عوام کو بہتر پولیس سروسز فراہم ہوں گی۔
ریٹائرڈ انسپکٹر ملک حنیف نے مزید دعا کی کہ اے ایس آئی وزیر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ نہ صرف علاقے میں امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ پولیس فورس کے لیے ایک روشن مثال بھی ثابت ہوں گے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جہاں ماضی کی یادیں تازہ کی گئیں اور مستقبل کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس ملاقات کو استاد اور شاگرد کے تعلق کی ایک خوبصورت جھلک قرار دیا جاتا ہے۔۔
0 Comments