سو بچوں سے زیادتی کرنے والاکراچی کا ملزم فرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، شربت فروش کا 100 بچیوں سے زیادتی کا انکشاف
ملزم نے بچوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں، ڈائری میں انکے نام بھی لکھتا تھا، پولیس
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں بچیوں سے زیادتی کے کیس میں ملزم نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کم عمر بچوں سے مبینہ زیادتی کیس میں پولیس نے ملزم سے تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں چائلڈ پورنوگرافی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس نے بچیوں اور بچوں سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کی انٹیروگیشن رپورٹ سامنے آگئی۔ ملزم کے قبضے سے بچوں سے زیادتی کی دوسو سے زائد وڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔
پولیس کےمطابق ایبٹ آباد کے رہائشی گرفتار ملزم شبیر نے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 سے 12 سال کے بچوں اور بچیوں کے ناموں کی لسٹ بنا کر رکھی تھی۔
پولیس کی تفتیش کےمطابق ملزم دوہزار گیارہ میں کراچی آیا اور قیوم آباد میں پرچون کی دکان کھولی جہاں پر اسٹیشنری کا سامان رکھا اکثر چھوٹی بچیاں دکان پر آتیں جنہیں وہ رقم کا جھانسہ دے کر گھر لے جاتا
رپورٹ کے مطابق ملزم 2016 میں قیوم آباد منتقل ہوگیا
0 Comments