ڈی پی او چکوال کا پولیس اسٹیشن تلہ گنگ کا دورہ
مورخہ 13.09.2025
پریس ریلیز802
ڈسٹرکٹ پولیس چکوال
وزٹ و انسپکشن سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن صدر تلہ گنگ
*وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کے احکامات کی روشنی میں
ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے تھانہ صدر تلہ گنگ کا وزٹ اور انسپکشن کی*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تھانہ کی تمام بلڈنگ کو چیک کیا اور اسکے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا۔
ڈی پی او چکوال نے صفائی کے معیار کو چیک کیا اور تمام افسران و ملازمین کو شاباش دی۔
ڈی پی او چکوال نے تمام سٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا سائلین کی ہر ممکن حد تک دادرسی کریں اور ایریا میں گشت کے نظام کو موثر بنائیں تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس ہو.
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن کے تمام پروٹوکولز کو ایکٹیو رکھیں اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
0 Comments