تنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کاخود پر لندن میں انڈے پھینکے جانے پر ردعمل آگیا

 

چاہیت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کا واقع


 
متنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کاخود پرلندن میں انڈے پھینکے جانے پر ردعمل آگیا۔

چاہت فتح علی خان نے خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا 

نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس افسوسناک واقعے پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب 

برطانیہ میں سڑک کنارے ایک پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کروا رہے تھے کہ اچانک چند نوجوان تیزی سے آئے 

اور ان کے سر پر انڈے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔

Post a Comment

0 Comments