🚜✨ ٹریفک پولیس چکوال کی جانب سے سلو موونگ وہیکلز پر ریفلیکٹر لگانے کی مہم جاری
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس
پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر، ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی خصوصی ہدایات اور ڈی ٹی او چکوال راجہ محم
سرفراز کی نگرانی میں ٹریفک پولیس چکوال کی جانب سے سلو موونگ وہیکلز (خصوصاً ٹریکٹر ٹرالیوں) پر ریفلیکٹر لگانے کی مہم
بھرپور انداز میں جاری ہے۔
انچارج ایجوکیشن ونگ اے ایس آئی عاصم گل اور ان کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر نصب کیے
تاکہ رات کے وقت اور دھند میں حادثات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بیک لائٹس درست حالت میں رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی
کریں۔ڈی ٹی او چکوال راجہ محمد سرفراز کا کہنا تھا کہ: “ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ایک باشعور اور مہذب شہری ہونے کی علامت
ہے۔ آئیں! قانون کی پابندی کر کے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں

0 Comments