لنگاہ میں مدرسہ تعلیم القران کے افتتاح کے سلسلہ میں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیابرمنگھم (یو
یو کے)میں مقیم ملک فضل حسین لنگاہی کی زیر سرپرستی السکندر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ فری
میڈیکل کیمپ میں 500سے زائدمریضوں کافری معائنہ کیاگیااورانہیں ادویات بھی فری دی گئیںڈاکٹر منیراحمد
لنگاہ کی زیر نگرانی ڈاکٹر میمونہ ارشد ،ڈاکٹر ابو ہریرہ ظہور نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور نسخے تجویز
کیے جبکہ فری آئی کیمپ میں منور میموریل ہسپتال کے ڈائریکٹرعاصم رضا کی زیرنگرانی ڈاکٹر مریم نے اپنی
ٹیم کے ہمراہ 220 مریضوں کی آنکھوں کاکافری معائنہ کیا 120مریضوں کو عینکیں اور ادویات دی گئیں
جبکہ25مریضوں کے آپریشن تجویز کئے گئے جنہیں منور میموریل ہسپتال ریفر کیا گیا کیمپ کا افتتاح السکندر
فیملی کے سربراہ ملک فضل حسین لنگاہی نے کیا ۔السکندر ٹرسٹ کے بانی و سرپرست اعلیٰ اور مہتمم مدرسہ
تعلیم القران لنگاہ الحاج ظہور احمد السکندر بھی اس موقع پرموجود تھے فری میڈیکل کیمپ میں ادویات کی
تقسیم شیخ انوار الحسن اور ملک محمد عرفان نے کی زیر تربیت ڈاکٹر مریم منہاس نے بلڈ پریشر وغیرہ چیک
کرنے میں معاونت کی مدرسہ تعلیم القرآن میں لگایا جانے والا فری میڈیکل کیمپ صبح 8بجے شروع ہوا اور بغیر
کسی وقفے کے 12 بجے تک جاری رہا۔علاقہ کی عوام نے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ ،الحاج ظہور احمد السکندر اور
دیگر متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی عوامی و
سماجی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔واضع رہے کہ مدرسہ تعلیم القران لنگاہ کی
تعمیر حال ہی میں مکمل ہوئی ہے اور فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ لگا کر اس کیا افتتاح کیا گیا ڈاکٹر منیر احمد
لنگاہ کی طرف سے لگایا جانے والامذکورہ کیمپ159واں کیمپ تھا کیمپ کا مقصد عام عوام کو معیاری طبی
سہولتیں مہیا کرنا اور صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھاعلاقہ کی عوام نے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کا
شکریہ ادا کیا جنہوں نے متعدد دفعہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا۔ ہمارے پاس ان کے لیے
دعاﺅں کے علاوہ کچھ بھی نہیںدور افتادہ گاﺅں میںیہ بہت بڑی بات ہے کہ گھر کی دھلیز پر ان کا فری معائنہ ہو
اور انہیں فری ادویات بھی فراہم کی جائیں دریں اثناءسابق چیئرمین راولپنڈی اور علاقہ کی معروف شخصیت وقار
حسین ڈار نے میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا دورہ کیا اور ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ و دیگر ٹیم کی خدمت خلق کو سراہا
کیمپ کے اختتام پر نمبردار چوہدری ربنواز نے میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کی ٹیم کے شرکاءکے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا
0 Comments