تندور مالکان نے روٹی سرکاری قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کر دیا
اسلام آبادجڑواں شہروں کے نانبائیوں اور تندور مالکان نے روٹی سرکاری قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےمرکزی انصاف نانبائی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور جنرل نانبائی ایسوسی ایشن اسلام آباد کے رہنماؤں نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے دی جا سکتی ہے، تندور پر روٹی کی قیمت مقرر کی جاتی ہے مگر آٹا ملز مالکان پر حکومت کا کوئی زور نہیں چلتا۔
انہوں نے کہا آٹے کی قیمت حالیہ دو ہفتوں میں 70 فیصد بڑھ گئی ، مل مافیا اور ڈیلر حضرات کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا ، سارا زور تندور والے پر لگایا جا رہا ہے،موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے۔ 10 دن میں مطالبات منظور نہ ہوئے اور ہمیں مسلسل تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔
0 Comments