ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری طلاق کے حوالے سے افواہوں پر خاموشی توڑ دی
پشاورسابق اینکر پرسن اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری طلاق کے حوالے سے افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور ایک تفصیلی ویڈیو بیان جاری کردیا۔
ریحام خان کا کہناتھا کہ میں اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ایک بہت ضروری اعلان کرنے جا رہی ہوں،اس اعلان کے بعد آپ میں سے کچھ لوگوں کو بہت تکلیف بھی ہوگی، کل رات سے ایک خبر گردش میں ہے اور مجھے متعدد فون کالز آئیں، اس موضوع پر سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ تھا ، بہت سے لوگ سوال جواب کر رہے تھے،میں سمجھتی ہوں کہ میں نے زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، بہت مشکل مراحل سے گزری ہوں،مجھے نہیں پتہ تھا کہ لوگوں کو میری اتنی فکر ہوگی،بڑا اچھا بھی لگتا ہے کہ لوگ آپ کے بارے میں فکر مند ہے ، میری اپنی فیملی میں سے کسی نے مجھے فون نہیں کیا۔
0 Comments