کلر کہار ضلع بھر میں سڑکوں کے کنارے جھاڑیوں کی صفائی کا کام جاری

ڈی سی چکوال کے حکم پر ضلع بھر میں سڑک کنارے صفائی

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ضلع بھر میں سڑکوں کے کنارے جھاڑیوں کی صفائی کا کام جاری ہے تاکہ مسافروں اور ٹریفک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور حادثات سے بچا جا سکے۔ ساتھ ہی رات کے وقت واضح نشاندہی کے لیے سڑکوں پر barriers کو پینٹ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے آج اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار نے اپنی تحصیل میں اس مہم کی نگرانی کی اور تمام اقدامات کا جائزہ لیا تاکہ یہ کام بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل ہو۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے آج اخوت کالج برائے خواتین چکوال میں شجرکاری مہم میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات چکوال کی کاوشوں سے کالج میں 300 پودے لگائے گئے۔ اس کے بعد کالج کی پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ادارے کا دورہ کرایا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ادارے کو چکوال کی طالبات کے لیے ایک معیاری اور بہترین تعلیمی مرکز قرار دیتے ہوئے اس کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر طالبات کے ساتھ ایک آگاہی سیشن بھی منعقد کیا گیا تاکہ ماحول کے تحفظ اور شجرکاری کی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments