کھلی کچہری تھانہ صدر تلہ گنگ ڈی پی او چکوال
ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کل مورخہ 13 ستمبر 2025ء بوقت 11:45 بجے دن تھانہ صدر تلہ گنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے جائز مسائل کے سلسلہ میں ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں، تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
جھاٹلہ علاقہ تھانہ صدر تلہ گنگ میں پولیس مقابلہ
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس نے بدفعلی کے کیس میں ملوث ملزم عدنان عرف ڈان ساکن جھاٹلہ کی گرفتاری کےلئے ریڈ کیا جہاں پر ملزم نے اپنے ہمراہی ساتھی کے ساتھ ملکر پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری اپناتے ہوئے جوابی ہوائی فائرنگ کی۔
اس واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کا فوری نوٹس۔ جنہوں نے ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل یاسر مطلوب کیانی اور ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ انسپکٹر عماد حسین کو ہمراہ بھاری فورس موقع پر بھجوایا۔
جنہوں نے فوری طور پر علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، بعد از پڑتال سرچ آپریشن محمد عدنان عرف ڈان ولد امیر افضل ساکن جھاٹلہ تلہ گنگ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونا پایا گیا جس کو فوری طور گرفتار کر لیا گیا ہے جسکو بغرض علاج معالجہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ بھجوادیا گیا ہے۔
ملزم کا ہمراہی ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی ہدایات پر یاسر مطلوب کیانی ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل کی سربراہی میں علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
ملزم بچوں سے بدفعلی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،
فائرنگ کے باوجود ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈاحمد محی الدین کی ڈی ایس پی او تلہ گنگ،ایس ایچ او صدر تلہ گنگ،اور پولیس ٹیم کو شاباش،
شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈاحمد محی الدین
0 Comments