صاف ستھرا پنجاب کی کارکردگی صرف میں روڈ پر
چکوال(بیورو چیف) صاف ستھرا پنجاب کی شاندار کارکردگی مین روڈوں تک محدود گلیاں محلے گندگی سے اٹے پڑے ہیں
محلہ نشاط کالونی مگھی روڈ چکی والی گلی میں صفائی کا نظام نام کی کوئی چیز موجود نہیں گندگی کے ڈھیر، بدبو اور تعفن نے رہائشیوں کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے صاف ستھرا پنجاب کی کارکردگی محض تنخواہیں لینے اور دعووں تک محدود ہےحکومت کے بڑے بڑے وعدے اور دعوے زمینی حقائق کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ بچوں کو بیماریاں لگ رہی ہیں، بزرگ تکلیف میں ہیں، مگر شاید حکمرانوں اور ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی
چکوال(سٹی رپورٹر)مہنگی روٹی بیچنے پر جرمانہ
چھپڑ بازارچکوال میں خاتون نائب تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں روٹی مہنگی فروخت کی جا رہی تھی مجسٹریٹ نے سرکاری ریٹ پر روٹی نہ فروخت کرنے پر ہوٹل مالک پر 4 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا
0 Comments