13 سالہ طالب علم مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق

بچہ زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق


 چکوال(سٹی رپورٹر)حرا پبلک سکول میں زیر تعلیم 13 سالہ طالب علم محمد افراز ولد ریاض حسین سکنہ تھوہا بہادرمبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہو گیا ھے

سکول سے واپس گھر آنے پر طبیعت خراب ہوئی اسے فوری طور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا گیا لیکن وہاں اس نے دم توڑ دیا ۔ ذرائع



پنڈدادن خان(سٹی رپورٹر)

جشنِ میلاد النبی ﷺ کی پرنور محفل


ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک عدیل کی زیر سرپرستی ان کے آفس میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک پروقار اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل میں اساتذہ کرام، میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کے اراکین، ڈی ایس پی پنڈدادن خان ملک اکرم، ایس ایچ او رانا محمد لطیف، چوکی انچارج ملک غلام ربانی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادن خان ملک اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی خدمت ہی اصل کامیابی ہے۔ اگر ہم اپنی زندگی میں حضور اکرم ﷺ کی سیرت کو اپنا لیں تو دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی یقینی ہے۔"

معروف ثناء خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدثر خان آفریدی سمیت دیگر ثناء خوان حضرات نے نعتیہ کلام پیش کیے جس سے محفل کا سماں اور زیادہ روح پرور ہوگیا۔

محفل کا اختتام درود و سلام اور ملک و قوم کی سلامتی کی خصوصی دعا پر ہوا

Post a Comment

0 Comments