وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل’’ ہم نیوز‘‘ کے مطابق وزارت توانائی کے مطابق بجلی چوری پر قابو پانے اور زائد بلنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔
حکام نے کہا کہ ابتداء میں بجلی کے 3 لاکھ 50 ہزار میٹرز تبدیل کیے جائیں گے۔ اور اس منصوبے کو دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔ جس کے بعد پورے ملک میں سمارٹ میٹرز کا استعمال لازمی ہو جائے گا۔
0 Comments