2ہفتے گزرنے کے بعد بھی پنجاب کے عوام امداد کے منتظر،بلاول بھٹو

پنجاب کے عوام امداد کے منتظر حکومتی کارکادگی صفر  بلاول


 سکھر (آئی این پی) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہونے کے باوجود سیلاب متاثرین کی امداد میں تاخیر ہو رہی ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی تھی کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد پہنچائی جائے لیکن 2ہفتے گزرنے کے بعد بھی پنجاب کے عوام ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں وفاق سے سندھ کے عوام کے لیے بھی یہی درخواست دہراں گا، سیلاب سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا نقصان ہوگا لہذا ملک بھر میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے۔دوران گفتگو بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ڈیمز کی حمایت کرتی ہے لیکن دریائے سندھ پر ڈیم بنانے کے شوشے کیوں چھوڑے جا رہے ہیں، سیلاب گزرنے کے بعد متنازع ایشوز پر بات کریں۔


 

Post a Comment

0 Comments