طارق عزیز کی کون سی خواہش پوری نہ ہوسکی؟اہلیہ نے 3 سال بعد بڑا انکشاف کردیا

  طارق عزیز کی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی


کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلیویژن کے نامور و لیجنڈری میزبان اور اداکار طارق عزیز کی اہلیہ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور سوال اٹھایا کہ " مرحوم میزبان کی آنکھیں عطیہ کرنے کی آخری خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی۔"

تفصیلات کے مطابق "نیلام گھر" سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے میزبان جنہوں نے اپنا سب کچھ پاکستان و قوم کے نام کر دیا، ان کی خواہش تھی کہ ان کی آنکھیں عطیہ کی جائیں تاہم ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔مرحوم طارق عزیز کی اہلیہ ہاجرہ طارق نے حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے شوہر سے متعلق نت نئے حقائق بتائے۔

Post a Comment

0 Comments