راولپنڈی خاتون کی لاش ملنے کا ڈراپ سین ہو گیا، سگا بھائی قاتل نکلا۔
راولپنڈی (آن لائن) اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی سے 3 ہفتے پہلے خاتون کی لاش ملنے کا ڈراپ سین ہو گیا، سگا بھائی قاتل نکلا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق ملزم عابد نے سگی بہن کو قتل کر کے لاش چھپا دی جو بعد ازاں برآمد کر لی گئی، ملزم بہن کی موت کو طبعی ظاہر کرتا رہاحالانکہ اس نے بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سگی بہن کو گلا دبا کر قتل کیا۔مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر لیا گیا، والدہ نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بیٹے عابد نے مکان ہتھیانے کیلئے اپنی بہن کا خون کر دیا۔
0 Comments