شانگلہ سوات کا رہائشی ایک اور مجرم قانون کی تحویل میں آ گیا
لاہور ( آن لائن) کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے نوجوان نے ہوش ربا انکشافات کر دیئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق توڑ پھوڑ اور شر انگیزی میں ملوث شانگلہ سوات کا رہائشی ایک اور مجرم قانون کی تحویل میں آ گیا، شرپسند رئیس احمد کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے بنائے منصوبوں کے مطابق کورکمانڈر ہاؤس پہنچا، قیادت یاسمین راشد کر رہی تھیں۔
مجرم کا کہنا ہے کہ ہم نے کورکمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے، ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی، ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کی فوج کے خلاف تقریروں سے میری ذہن سازی ہوئی۔
0 Comments