اجمل جامی کا اپنے وی لاگ میں انکشاف

 

مریم اور شیباز شریف میں اختلاف کی وجہ ایک عہدیدار کی تعیناتی بنی، اجمل جامی

لاہور (ڈیلی آج کی بات ) صحافی اجمل جامی کا کہنا ہے کہ حامد میر نے مریم نواز اور شہباز شریف کے اختلاف کی

وجہ بننے والے جس واقعے کا ذکر کیا تھا وہ ایک اہم عہدیدار سے متعلق تھا
اپنے وی لاگ میں اجمل جامی نے کہا کہ حامد میر  کے مطابق پنجاب سرکار نے شہباز شریف سے اہم شخصیت کو اہم عہدہ دلوانے کی سفارش کی، مگر شہبازشریف نہیں مانے۔ حامد میر  جو اشارہ کر رہے ہیں وہ ماضی قریب کے ایک اہم ترین عہدیدار اور  اہم ترین ادارے کے ذمہ دار کی طرف ہے

اجمل جامی کے مطابق جب وہ ریٹائرڈ ہوئے تو ان کی کسی بڑے ملک میں اچھی جاب یا ذمہ داری کی خواہش ہوگی۔  کچھ معلومات ہیں کہ اسکی سفارشیں کی گئی ہونگی،  مگر سسٹم انکی ریٹائرمنٹ کے بعد ان سے مزید کام لینے کا خواہاں نہیں تھا ، کیونکہ سسٹم ان کے آخری تین چار ماہ سے کچھ زیادہ مطمئن نہیں تھا۔ ریٹائرمنٹ پر ان سے کہا گیا کہ آپ آرام کریں، گالف کھیلیں، کتابیں پڑھیں

Post a Comment

0 Comments