عمران خان کا فیصلہ علی امیں کو فوری ہیٹاو

 

سلمان اکرم راجہ کی کوشش کام نہ آئی، عمران خان نے فوری علی امین کو ہٹانے کا کہا، صحافی آغا سرور کا دعویٰ




حافی آغا شیخ سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے کسی کی سفارش نہیں مانی اور علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے فیصلے پر یکسو رہے۔

ایکس پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج جب عمران خان  نے یہ فیصلہ کیا تو سلمان اکرم راجہ مسلسل اس کی مخالفت کرتے رہے اور بار بار عمران خان سے گزارش کرتے رہے کہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کریں مگر عمران خان نے بارہا دوٹوک الفاظ میں کہا کہ نہیں علی امین کو ہر صورت منصب سے ہٹایا جائے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ عمل فوراً انجام پانا چاہیے۔

آغا سرور کے مطابق ایک وکیل نے صحافیوں سے گفتگو کی لیکن شرط رکھی کہ ان کا نام ظاہر نہ کیا جائے ۔ اس وکیل نے بتایا کہ وہ برسوں سے اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن انہوں نے آج تک عمران خان کو اس قدر شدید غصے اور جارحانہ کیفیت میں نہیں دیکھا

عمران خان اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے اور دوٹوک الفاظ میں کہا: "نہیں، فوراً علی امین کو ہٹاؤ اور سہیل آفریدی کو وزیرِاعلیٰ مقرر کرو، یہی میرا آخری فیصلہ ہے۔


Post a Comment

0 Comments