لاہور میں اینٹی سموگ توپوں نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
دیوہیکل اینٹی فوگ گنیں فضا میں موجود فوگ اور فوگ کے اندر موجود مہلک باریک ذرات کو پھنسا کر زمین پر
گرانے لیے پانی کی باریک دھند جیسی طاقتوار دھار نکالتی ہیں۔ پانی کی یہ دھار فضا میں 20 میٹر اوپر تک جاتی
ہے اور اپنی زد میں آنے والے ایریا میں موجود مہلک زرات کو اپنے ساتھ لپیٹ کر نیچے زمین پر گر جاتی ہے
پنجاب حکومت نے صحت کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے آسمان کو سموگ سے پاک رکھنے کے لیے اینٹی سموگ کینن لانچ کر دی۔
پاکستان سے باہر پہنچ گئی ہے۔ دبئی سے شائع ہونے والے گلف نیوز نے اس جدید سہولت کی لاہور آمد کی خبر
شائع کی، سوشل میڈیا پر بھی اس نئی سہولت کی کافی شہرت ہو رہی ہے۔
فکشن سے بالکل ہٹ کر ایک منظر میں، حکومت نے لاہور کی فضا میں آلودگی کو گھٹانے والی مہلک آلودگیوں
کو نیچے لانے کے لیے دیوہیکل سموگ کینن، مشینیں لاہوئی گئی ہیں جو آسمان پر انتہائی باریک دھند کے طاقتور
جیٹ شاور فائر کرتی ہیں۔
سموگ کا مرکز تین صنعتی شہر
موجودہ فضائی ریڈنگ پنجاب کے بڑے شہروں بشمول لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں آلودگی کی
خطرناک سطح کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ تینوں شہر دراصل پنجاب کا انڈسٹریل نیوکلئیس ہیں۔ یہاں ہونے والی
صنعتی سرگرمی پنجاب کے کروڑوں شہریوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔ اس اندسٹریل سرگرمی سے پیدا ہونے
والی آلودگی کو ختم کرنا ممکن نہیں، کم کرنے کے لئے حکومت سخت ترین اقدامات تک گئی لیکن نتیجہ کم کم ہی
نکلا، اب حکومت پیدا ہو چکی آلودگی کو فضا میں سے چھان کر فضا کو قدرے سانس لینے کے قابل بانے پر توجہ
دے رہی ہے۔
ٹھنڈے موسم کے قریب آنے کے ساتھ، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر کارروائی نہ کی گئی تو صنعتی سرگرمی
کے مرکز یہ تین شہر ایک بار پھر "گیس چیمبر" میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔
.jpg)


0 Comments