موٹر سائیکل سوار کی رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ بدتمیزی

 سوشل میڈیا  کے ذریعے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ایک موٹر سائیکل سوار کو رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے دیکھا 

ڈیلی آج کی بات لاہور

 ویلڈن سیالکوٹ پولیس سیالکوٹ تھانہ مرادپور کے علاقہ گوہد پور میں رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی

 بدتمیزی کا معاملہ  ڈی پی او کا نوٹس ملزم گرفتار مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا  کے ذریعے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور میں

 ایک موٹر سائیکل سوار کو رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے

ڈی پی او فیصل شہزاد نے ایس ایچ او مرادپور کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری۔ پولیس ٹیموں نے سیف سٹی کیمروں

 اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو قلیل مدت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت

 سلمان اشرف ولد محمد اشرف قوم بٹ ساکن کالا کھانبرہ کے نام سے ہوئی

ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ایسے بزدلانہ اور شرمناک فعل کے مرتکب عناص

 کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔


ترجمان سیالکوٹ پولیس

Post a Comment

0 Comments