خیبر پختونخوا میں جو جرگے اور قبائل ہیں ان سے معاونت حاصل کی جائے عمران خان

 

اورکزئی واقعہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا محرک بنا، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (ڈیلی آج کی بات ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اورکزئی واقعہ علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا محرک بنا۔ واضح رہے کہ دہشتگردی کے واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے 11 جوان شہید ہوئے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کو توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے ایک نئی شروعات ہوگی، افہام و تفہیم کی بات ہوگی، معاملات کو سمجھنے کی بات ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں جو جرگے اور قبائل ہیں ان سے معاونت حاصل کی جائے گی، ایک دیرپا حل مہیا کیا جائے گا۔



Post a Comment

0 Comments