ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقد
ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں تلہ گنگ اور چکوال کے کریانہ، دودھ اور
گوشت فروشوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کے نئے نرخ مقرر کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے
قصابوں کی یونین کو سختی سے تنبیہ کی کہ گوشت کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر
دکانیں سیل کر دی جائیں گی کیونکہ اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے میں
زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، جبکہ قصاب یونین کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ پر مکمل
عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

0 Comments