چکوال کے عوام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی کھلی کچہریوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں
3 سال سے چک عمرا کے اسامہ امجد کی پھنسی 6 لاکھ کی خطیر رقم واپس دلوا دی
چکوال(نمائندہ آج کی بات) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین اہلیانِ چکوال کی توقعات پہ پورا اتر رہے ہیں اور چکوال کے عوام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی کھلی کچہریوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اسی حوالے سے گذشتہ روز ڈی پی او احمد محی الدین کی کھلی کچہری میں چک عمرا کے سائل اسامہ امجد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو بتایا کہ اس کی 6 لاکھ دس ہزار روپے کی خطیر رقم راہنہ سادات کے ایک بندے کے پاس پھنسی ہوئی ہے اور مذکورہ بندہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے سخت احکام جاری کئے جس کے بعد گزشتہ رات محرر تھانہ صدر چکوال واجد حسین کی موجودگی میں 6 لاکھ روپے اسامہ امجد کو واپس دلوا دئیے گئے۔
0 Comments