حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم و کریک ڈاؤن۔

 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم و کریک ڈاؤن۔

ٹریفک پولیس چکوال

حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم و کریک ڈاؤن۔

ڈی  آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نزیر  اور ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع چکوال میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ایک جامع آگاہی مہم اور کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کی نگرانی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال راجہ محمد سرفراز  کر رہے ہیں۔اس مہم کا مقصد ان گاڑیوں کی نشاندہی کرنا ہے جو شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ کا سبب بن رہی ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنا ہے۔ ٹریفک پولیس چکوال نے مختلف چوکوں، سڑکوں، اور عوامی مقامات پر چیکنگ پوائنٹس قائم کیے جہاں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو روکا جاتا ہے اور ان کے مالکان کو نہ صرف جرمانے کیے جاتے ہیں بلکہ انہیں گاڑیوں کی مرمت کرانے کی ہدایت بھی دی جاتی ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments