چوآ سیدَن شاہ: اہلحدیث یوتھ فورس کی میٹنگ، ملک ارسلان ضیاء جنرل سیکرٹری منتخب
چکوال (ملک ارسلان ضیاء سے)
چوآ سیدَن شاہ میں اہلحدیث یوتھ فورس کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان و دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی شرکت صدر اہلحدیث یوتھ فورس ظہیر حمزہ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن ملک، ملک شہزاد الٰہی سمیت دیگر ساتھیوں نے کی۔
یہ پروگرام رفی کیانی کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا جہاں تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کے دوران متفقہ رائے سے جنرل سیکرٹری کا عہدہ ملک ارسلان ضیاء کو سونپا گیا۔ دوستوں اور شریک اراکین کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل، تنظیم کی مضبوطی، نوجوانوں کی رہنمائی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوتھ فورس کے پلیٹ فارم سے علاقے کی بہتری اور اتحاد کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
0 Comments