چکوال: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیٹا انٹری سٹاف کی ہڑتال، مریض خوار
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال میں ڈیٹا انٹری سٹاف نے 11 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر آج کام چھوڑ ہڑتال کر دی تھی۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کا ڈیٹا ریکارڈ نہ ہو سکا، جس سے او پی ڈی، ایمرجنسی اور لیبارٹری سمیت دیگر سروسز متاثر ہوئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ گیارہ ماہ سے بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں، بار بار درخواستوں اور یاد دہانیوں کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ سٹاف کا مؤقف ہے کہ جب تک تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا، وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔
ہسپتال آنے والے مریض اور ان کے لواحقین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد مسئلہ حل کیا جائے تاکہ علاج معالجہ کی سہولیات بحال ہو سکیں۔
0 Comments