سُتھرا پنجاب محض نام کا رہ گیا، ٹیکس تو وصول مگر صفائی ندارد
چکوال(ملک ارسلان ضیاء سے) ڈیلی آج کی بات سُتھرا پنجاب کا نعرہ اور دعوے اب صرف کاغذوں اور نعروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ عملی میدان میں صورتحال بالکل اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے۔ حکومت نے بلوں کے ساتھ صفائی ٹیکس وصولی شروع تو کر دی ہے مگر صفائی کے معاملات میں واضح غفلت برتی جا رہی ہے۔
کچھ دن قبل سُتھرا پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں ورکرز گھر گھر جا کر اعلان کر رہے تھے کہ شہری اپنے گھروں کا کچرا اگلے دن باہر رکھیں تاکہ صفائی عملہ اُٹھا لے۔ تاہم اگلے ہی روز جب شہریوں نے کچرا باہر رکھا تو اسے اُٹھانے کوئی نہ آیا اور وہیں ڈھیر لگ گیا محلہ فیروزآباد کے ارد گرد تک کچرا نہیں اُٹھایا گیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کیسی مہم ہے جس میں عملی اقدامات کے بجائے صرف سوشل میڈیا پر تشہیر کی جاتی ہے۔ محلے اور سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر جوں کے توں موجود ہیں، نہ کوئی باقاعدہ صفائی نظر آتی ہے اور نہ ہی عملے کی حاضری۔
عوام کا مطالبہ ہے کہ اگر حکومت ٹیکس وصول کر رہی ہے تو اس کے بدلے صفائی کے عملی انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں، ورنہ یہ سب محض دکھاوا اور عوام سے زیادتی کے مترادف ہے۔
0 Comments