پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منگل کےروزقرارداد منظور تمام سرکاری اور پرائیویٹ
سکولوں میں سٹوڈنٹس کے موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی
رپورٹ نعیم ملک
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج منگل کےروز یہ قرارداد منظور کر لی گئی کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ
سکولوں میں سٹوڈنٹس کے موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔
یہ اہم قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے پنجاب کے قانون ساز ایوان میں پیش کی۔
اس اہم قرارداد مین کہا گیا ہے ، بچوں کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہے۔
موبائل اورسوشل میڈیا سے بچوں کی اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔
بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کے عمل کو ریگولیت کرنے کے لئے اس بارےمیں قانون سازی کی جائے۔
0 Comments