بھون تھانہ کلر کہار میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی۔
ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کلرکہار سب انسپکٹر احسن رشید،سب انسپکٹر سید ضمیر حسین کا ٹیم کے ہمراہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ۔
19 قمار باز گرفتار، 02 موٹر سائیکل،14 عدد موبائل فون، 01 لاکھ 28 ہزار نقدی، ٹوٹل مالیتی 07لاکھ 18 ہزار اور جوئے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی جانب سے کاروائی کرنے والے افسران کو بھرپور شاباش۔
0 Comments