ڈپٹی کمشنر چکوال نے خدمت سینٹر چکوال کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر چکوال نے خدمت سینٹر چکوال کا خصوصی  دورہ

 ڈپٹی کمشنر چکوال نے خدمت سینٹر چکوال کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ 


 شہریوں سے سروسز اور ویٹنگ ٹائم کے بارے میں فیڈ بیک لیا گیا 


چکوال(ڈیلی آج کی بات) ڈپٹی کمشنر چکوال نے خدمت سینٹر چکوال کا خصوصی  دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ اور اس موقع پر شہریوں سے سروسز اور ویٹنگ ٹائم کے بارے میں فیڈ بیک لیا گیا، تاکہ مسائل کا علم ہو جس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ مزید سرکاری سروسز کو بھی شامل کیا جائے تاکہ لوگوں کو مختلف دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں اور تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں۔

“مریم کی دستک” پروگرام کے تحت شہری کال کر کے گھر بیٹھے بھی سروس حاصل کر سکتے ہیں، سروس سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔ کال نمبر: 1202۔

اس وقت ای خدمت سینٹر میں 150 سے زائد سروسز ایک ہی جگہ فراہم کی جا رہی ہیں جن میں پولیس ڈرائیونگ ٹیسٹ اور دیگر انتظامی خدمات شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments