علاقہ جھنگڑ اخوت ادارے کے مقامی عملے کی مبینہ غفلت، عوامی مشکلات میں اضافہ

جھنگڑ کے عوام نے رفاعی ادارہ اخوت کے مقامی عملے کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار

 چکوال(نمائندہ خصوصی) علاقہ جھنگڑ  اخوت ادارے کے مقامی عملے کی مبینہ غفلت، عوامی مشکلات میں اضافہ  

 جھنگڑ کے عوام نے رفاعی ادارہ اخوت کے مقامی عملے کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ صرف بشارت میں دفتر کے قیام میں  رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں بلکہ قرض کی درخواستوں پر بھی بروقت کارروائی نہیں کی جاتی، جس سے علاقے کے غریب اور ضرورت مند افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شہریوں نے الزام لگایا کہ اخوت کے دفاتر میں عوام کا قیمتی وقت ضائع کیا جاتا ہے، اور عملہ تعاون کے بجائے رکاوٹ بن چکا ہے۔ "یہ ادارہ تو امید کی کرن تھا، مگر یہاں تو اندھیر نگری ہے"، ایک مقامی بزرگ نے شکوہ کیا۔

فاسٹ میڈیا گروپ چکوال نے اس عوامی فریاد کو اپنی ترجیح بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جھنگڑ کے مظلوم عوام کی آواز بنے گا اور اس معاملے کو اعلیٰ سطح تک پہنچائے گا۔ ادارے کہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظہیراحمد زرگر نے کہا، "ہم عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، اور جہاں ظلم ہوگا، وہاں ہماری آواز گونجے گی۔"

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اخوت کے مرکزی دفتر اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے، اور مقامی سطح پر شفافیت، انصاف اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔


---

Post a Comment

0 Comments