سی سی ڈی چکوال کے تعاون سے خوشاب پولیس کا کامیاب آپریشن، ڈاکو گرفتار
چکوال (ملک ارسلان ضیاء سے) خوشاب میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکو چکوال کے علاقہ چوآ سیدن شاہ میں
دھر لئے گئے۔ کارروائی میں سی سی ڈی چکوال نے اہم کردار ادا کیا اور بھرپور تعاون کے نتیجے میں ڈاکو گرفتار کر لئے گئے۔
اطلاع ملتے ہی سی سی ڈی چکوال فوری متحرک ہوئی اور مشترکہ آپریشن کے دوران واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
عوامی و سماجی حلقوں نے سی سی ڈی چکوال کے بروقت تعاون اور بہترین کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
0 Comments