چوآ سیدن شاہ چکوال روڈ پرآبادی میں غیر قانونی کوئلہ پیسنے کے پہڑے اور کریشر قائم

 چکوال روڈ چوآ سیدن شاہ  آبادی کے اندر غیر قانونی کوئلے کے پہڑے اور کریشر، عوام شدید متاثر



 چکوال(ملک شہزاد الہی) چکوال روڈ چوآ سیدن شاہ  آبادی کے اندر غیر قانونی کوئلے کے پہڑے اور کریشر، عوام شدید متاثر


 چوآ سیدن شاہ کی چکوال روڈ پر واقع آبادی میں غیر قانونی طور پر کوئلہ پیسنے کے پہڑے اور کریشر قائم کر دیے گئے ہیں، جن سے 

اٹھنے والی دھول اور آلودگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔


رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کرشروں سے ہر وقت کوئلے کی دھول اور سیاہ بادل اُڑتے رہتے ہیں، جبکہ لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے 


دوران صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے۔ آبادی کے عین درمیان تین سکول اور ایک دینی مدرسہ موجود ہیں جہاں پڑھنے والے 


معصوم طلبہ اور اساتذہ بھی براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ گھروں میں مقیم بچے، بزرگ اور خواتین مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے 


ہیں، سانس اور آنکھوں کے امراض عام ہو گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی آلودگی خطرناک سطح اختیار کر چکی ہے۔


شہریوں نے حکومتِ پنجاب، محکمہ ماحولیات اور اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ عمر سرور سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 


ان غیر قانونی کوئلہ پیسنے کے پہڑوں اور کریشروں کو آبادی سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ عوام کو سکون کا سانس میسر ہو اور 



بیماریوں سے نجات مل سکے۔


عوام کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو علاقہ مکین سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں  گے

Post a Comment

0 Comments