ڈپٹی کمشنر چکوال نے آج چوآ سیدن شاہ کا دورہ کیا جہاں مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر چکوال نے آج چوآ سیدن شاہ کا دورہ کیا جہاں مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

ڈیلی آج کی بات 

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کا دورہ تحصیل چوآ سیدن شاہ۔

چکوال (ملک ارسلان ضیاء سے)ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ عمر سرور کے ہمراہ کیڈٹ کالج کا دورہ کرتے ہوئے ادارے میں تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج چوآ سیدن شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز ، ہاسٹلز اور گراؤنڈ میں جا کر طلباء کو دی جانے والی سہولیات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کالج میں تدریسی سرگرمیوں کا عمدہ معیار برقرار رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یو) درالمیال کا اچانک معائنہ کر کے ہیلتھ کیئر سسٹم کے بارے میں بریفنگ لی اور مریضوں سے علاج و معالجہ کی دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کے معیاری طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، صفائی کے انتظامات ڈاکٹر اور طبی عملہ کی حاضری اور دیگر امور کی انجام دہی حکومت پنجاب کی ہیلتھ کیئر منیجمنٹ پالیسی کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے چوآ سیدن شاہ سے کلرکہار روڈ پر جاری تعمیر و مرمت کام کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو سڑک کے تعمیراتی کام کو کڑی نگرانی میں معیار کے ساتھ  مقررہ مدت میں مکمل کر نے کی ہدایت کی بعدازاں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے اسسٹنٹ کمشنر  ہاؤس کی تعمیر پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا


Post a Comment

0 Comments