چکوال کی عوام اس جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں، ڈی پی او چکوال
ڈسٹرکٹ پولیس چکوال
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن، اآئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور, ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور آر پی او
راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) احمد محی الدین نے
پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول چکوال میں جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر کا افتتاح کیا
اس جدید سہولت کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ اور مؤثر ڈرائیونگ تربیت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ
سڑکوں پر زیادہ ذمہ داری اور مہارت کے ساتھ گاڑی چلا سکیں،ڈی پی او چکوال
چکوال کی عوام اس جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں، ڈی پی او چکوال
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال محمد سرفراز نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول چکوال سے
استفادہ حاصل کریں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیشہ ورانہ انداز میں ڈرائیونگ سیکھیں۔
0 Comments