ٹک ٹاکر عائشہ جٹ زیادتی کیس،لاہور ہائیکورٹ نے ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرلی
لاہور (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت،عدالت نے ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرلی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی، جبکہ ملزم کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آیا ملزم پر جرم بنتا بھی ہے یا نہیں؟پولیس نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کسی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے جس پر جسٹس جواد ظفر نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے فریقین کے موقف اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔
0 Comments