باپ نے بہٹی قتل اور بیٹے کو شدید زخمی کر دیا

 

 جھنگ میں ظالم باپ نےکلہاڑی کے وار سے 16 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا، بیٹا شدید زخمی،حنا پرویز بٹ کا نوٹس

لاہور (ڈیلی آج کی بات) جھنگ کے علاقے تھانہ مسن کی حدود چک امیر والا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق محمد سلطان نامی سفاک باپ نے بھائی بہن کی آپس کی لڑائی سے تنگ آ کر اپنی 16 سالہ بیٹی کشور بی بی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا جبکہ 19 سالہ بیٹے مزمل عباس کو بھی شدید زخمی کر دیا۔ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ بیٹے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر لی 



Post a Comment

0 Comments