چکوال(ملک شہزاد الہی) چوآ سیدن شاہ یونین کونسل ڈلوال میں صفائی کے ناقص انتظامات، عوام سراپا احتجاج
شفیق صرف ڈلوال کے ایک محلے تک محدود — دیگر گاؤں گندگی اور تعفن کی لپیٹ میں، شہریوں کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
چوآ سیدن شاہ یونین کونسل ڈلوال میں صفائی کے ناقص انتظامات اور مبینہ اقرباءپروری کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ستھرا پنجاب کے ذمہ دار شفیق پر الزام ہے کہ وہ صرف اپنے گاؤں ڈلوال کے ایک محلہ بھٹیاں تک محدود ہوکر کام کر رہا ہے حو کہ اسکی اپنی برادری کا محلہ ہےجبکہ دیگر گاؤں گندگی کے ڈھیروں اور تعفن کی لپیٹ میں ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شفیق تین دن صرف ڈلوال میں صفائی کرواتا ہے جبکہ بادشاہ پور، دلیل بور اور وعولہ جیسے بڑے گاؤں کو محض ایک ایک دن دیا جاتا ہے۔ خصوصاً گاؤں وغولہ کی آبادی کے پیشِ نظر کم از کم دو دن درکار ہیں، لیکن وہاں بھی صفائی کا عملہ پوری طرح متحرک نہیں۔
گاؤں دلیل کے ایک بزرگ نے کہا: "گلیاں کچرے سے بھری پڑی ہیں، بچے بیمار پڑ رہے ہیں اور کوئی پرسانِ حال نہیں۔" اسی طرح گاؤں بادشاہ پور کے ایک نوجوان نے الزام لگایا کہ "یہ سب اقرباءپروری ہے، شفیق صرف اپنی برادری کو خوش کرنے کے لیے کام کرتا ہے، باقی گاؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔"
علاقہ مکینوں نے کہا کہ گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن نے سانس لینا محال کر دیا ہے۔ ایک خاتون نے شکوہ کیا: "ہمارے گھروں کے آگے گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، بیماریاں پھیل رہی ہیں لیکن صفائی والا کہیں نظر نہیں آتا۔"
تحصیل چوآ سیدن شاہ کا انچارج برہان صرف افسران کو خوش کرنے میں لگا رہتا ہے اور کام کی بجاے صرف فوٹو سیشن کرواتا رہتا ہے
اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل دلوال میں فوری ایکشن لیا جائے اور شفیق کو ہٹاکر کسی ذمہ دار اور فعال شخص کو تعینات کیا جائے تاکہ صفائی کے مسائل حل ہوسکیں اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
مزید براں عوام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور یونین کونسل ڈلوال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔
0 Comments