چوآ سیدن شاہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، مسلح ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

 چوآ سیدن شاہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، مسلح ڈکیت زخمی حالت میں گرفتارخصوصی رپورٹ





چوآ سیدن شاہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس کٹاس بائی پاس روڈ پر موجود تھی جب اطلاع موصول ہوئی کہ دو مسلح افراد ڈکیتی 

کی نیت سے کٹاس روڈ  میں موجود ہیں سی سی ڈی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں 

لے لیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حکمت عملی سے کور لیتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ 

کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس نے اپنا نام شہروز علی ولد ارشد محمود، ساکن ڈھوک 

چوہدریاں، ضلع چکوال بتایا۔ گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، جس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ (30 بور پستول) 

بھی برآمد ہوا۔زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا 
پولیس نے فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی تلاش کے لیے علاقہ بھر میں ناکہ بندی کر دی ہے

Post a Comment

0 Comments