نجاب فوڈ اتھارٹی چکوال کا چوآسیدن شاہ میں کریک ڈاؤن

پنجاب فوڈاتھارٹی کا چوآسیدن شاہ میں کریک ڈاون 

چکوال(بیورو چیف آج کی بات)پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال کا چوآسیدن شاہ میں ناقص 
اور غیر معیاری اشیاء خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز (راولپنڈی ڈویژن)عبدالرّحمن خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر 

آپریشنز، پی ایف اے چکوال کے ہمراہ چوآ سیدن شاہ کے مختلف علاقوں میں فوڈ 

سیفٹی کے حوالے سے  انسپیکشنز کیں اور متعدد ناقص اور غیر معیاری اشیاء 

خورونوش موقع پر تلف کی گئیں اور مجموعی طور پر 1لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ 

بھی کیا ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عبدالرّحمن خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا  
کہ عوام کی صحت اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ناقص 

تیل، ملاوٹی دودھ، غیر معیاری اجزاء اور مضر صحت کھانے عوامی صحت کے لیے 

سنگین خطرہ ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے

Post a Comment

0 Comments