چوآ سیدن شاہ کے لیے ایک اور اعزاز 🏅🎓
صحافی ملک طاہر نذیر
چوآ سیدن شاہ کے لیے ایک اور اعزاز 🏅🎓— معروف صحافی ملک طاہر نذیر کی ہونہار صاحبزادی کو پیر مہر علی شاہ زرعی
یونیورسٹی راولپنڈی (Pir Mehr Ali Shah Arid Agriculture University
Rawalpindi) کے 25ویں سالانہ کانووکیشن میں ایم ایس مینجمنٹ سائنسز (Specialization in
Finance and Accounting) میں گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔
طالبہ نے اپنی تعلیم CGPA 4.00/4.00 کے ساتھ مکمل کر کے ایک شاندار مثال قائم کی۔ یہ اعزاز ایک سرکاری
جامعہ سے انتہائی سخت میرٹ پر حاصل کیا گیا ہے، جو نہ صرف طالبہ بلکہ چوآ سیدن شاہ اور ضلع چکوال کے لیے بھی قابلِ فخر لمحہ
ہے
دورانِ تعلیم ان کی صلاحیتوں کا اعتراف متعدد مواقع پر کیا گیا، اور انہیں مختلف اسکالرشپس سے نوازا گیا جن میں نمایاں طور پر
“وائس چانسلر ٹیلنٹ اسکالرشپ” شامل ہے۔ علاوہ ازیں، سال 2023 میں انہیں وزیرِاعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم
(Phase-III) کے تحت حکومتِ پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ بھی عطا کیا گیا۔
تحقیقی میدان میں بھی ان کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی۔ انہوں نے دورانِ تعلیم دو تحقیقی مقالات شائع کیے اور متعدد تحقیقی
منصوبوں پر کام کیا، جن میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (BZU)
کے تعاون سے انجام دیے گئے تحقیقی منصوبے شامل ہیں، جن کے نتائج آئندہ سال شائع ہوں گے۔
یہ باصلاحیت طالبہ اپنی انتھک محنت، لگن اور عزمِ مصمم سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ چوآ سیدن شاہ اور ضلع چکوال کے لیے
باعثِ فخر بن چکی ہیں، اور نئی نسل کے لیے روشن مثال قائم کر چکی ہیں
0 Comments