چوآ سیدن شاہ مرکزی انجمن تاجران شیرازی کے تمام شعبہ جات کے صدور کا اہم اجلاس

 قائم مقام کابینہ کا اعلان، دو ماہ میں الیکشن کا فیصلہ




 چوآ سیدن شاہ مرکزی انجمن تاجران شیرازی کے تمام شعبہ جات کے صدور کا اہم اجلاس

چوآ سیدن شاہ (خورشیدبھٹی )چوآ سیدن شاہ میں مرکزی انجمن تاجران شیرازی کے تمام شعبہ جات کے صدور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انجمن کے تمام عہدوں بشمول

 چیئرمین، صدر، جنرل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، نائب صدر، سینئر نائب صدر کی آئینی مدت ختم ہونے کی باقاعدہ تصدیق کی گئی اجلاس میں متفقہ طور پر 

فیصلہ کیا گیا کہ دو ماہ کے اندر الیکشن کے ذریعے بازار کا نیا صدر اور مکمل کابینہ منتخب کی جائے گی اس مقصد کے لیے شہر کے بزرگ اور سینئر تاجروں پر مشتمل الیکشن کمیشن 

تشکیل دیا جائے گا جو شفاف اور منصفانہ الیکشن کو یقینی بنائے گا۔الیکشن کی مدت تک کے لیے ملک تنویر حسین کو قائم مقام صدر، حاجی محمد عنایت کو قائم مقام جنرل سیکرٹری، 

اور ملک شاہد الحسن کو قائم مقام سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔تمام صدور نے اس قرارداد پر دستخط کر کے اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری دی یہ اقدام تاجروں کے مفاد،

 تنظیم کی بہتری اور بازار میں نظم و ضبط کی بحالی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments