اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، میجر اور لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید
سکیورٹی فورسز نے اورکزئی ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران11 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی
فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیّب راحت سمیت 11 جوان
جام شہادت نوش کر گئے
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، سیکنڈ ان
کمانڈ میجر طیب راحت نے بھی جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والے دیگر 9 جوانوں میں نائب صوبیدار
اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان،
سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد نے بھی جامِ شہادت نوش کیا
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود
اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ دیگر خوارجیوں کی تلاش
کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، شہداء کی
قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی ضمانت ہی

0 Comments